پی ٹی آئی کامذاکراتی اجلاس میں شرکت نہ کرنےکافیصلہ

0
100

سپیکرایازصادق نے اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب کےساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیااورمذاکرات میں شرکت کی دعوت دی جس پرانہوں نےانکارکر دیا۔
ذرائع کےمطابق سپیکرایازصادق نےکہاکہ تمام مسائل کاحل مذاکرات سے ہی ممکن ہے، ٹیبل ٹاک اور مذاکرات کے ذریعے معاملات کو حل کیاجاسکتاہے۔
اپوزیشن لیڈرعمرایوب نےجواب میں کہاکہ حکومت نے ہمارے مطالبات پر تاخیری حربے اختیار کیے، جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے بنا مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے۔
ذرائع کاکہناہےکہ پی ٹی آئی نے اپنےممبران کوآج ہونے والے مذاکراتی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کےمطابق عمران خان نےکہاہےکہ پی ٹی آئی اپنےجوڈیشل کمیشن کےفیصلہ پرقائم ہےاس لیےمذاکراتی اجلا س میں شرکت نہ کرنےکافیصلہ کیاہے۔

Leave a reply