پی ٹی آئی کاانتخابات پرجوڈیشل کمیٹی کامطالبہ غیرضروری ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ تحریک انصاف کا2024کےانتخابات پرجوڈیشل کمیٹی کامطالبہ غیرضروری ہے،پی ٹی آئی سےکہتےہیں اپنےحقائق لےکرمذاکرات کی میزپرآئے،مجھ سمیت حکومت نیک نیتی کےساتھ مذاکرات کےلئےتیارہے۔
وفاقی کابینہ کےاجلاس سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ خوارج کےخلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری ہیں،ملک دشمن عناصرکےمذموم عزائم کوخاک میں ملائیں گے،شہداکی قربانیوں کی توقیروتعظیم کرتےہیں،پاک فوج کی لازوال قربانیاں عظیم داستانیں رقم کررہی ہیں،دہشت گردی کےخاتمےسےہی ترقی وخوشحالی کاخواب شرمندہ تعبیرہوگا۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کامزیدکہناتھاکہ انشااللہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کاخواب ضرورشرمندہ تعبیرہوگا،کالےدھندےکےنتیجےمیں پاکستان کاامیج خراب کرنےکی کوشش ہوگی،حکومت نےپی ٹی آئی کومذاکرات کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا،پی ٹی آئی مذاکرات سےبھاگ رہی ہے،2018میں دھاندلی پربانی نےہاؤس کمیٹی بنانےکااعلان کیاتھا،2018الیکشن میں جوڈیشل کمیٹی نہیں،ہاؤس کمیٹی بنائی گئی تھی۔گزشتہ حکومت کی بنائی گئی اس ہاؤس کمیٹی پرآج تک عملدرآمدنہیں کیاگیا۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ ملک کسی فسادکامتحمل نہیں ہوسکتا،پی ٹی آئی کا2024 کےانتخابات پرجوڈیشل کمیٹی کامطالبہ غیرضروری ہے،پی ٹی آئی سےکہتےہیں اپنےحقائق لےکرمذاکرات کی میزپرآئے،مجھ سمیت حکومت نیک نیتی کےساتھ مذاکرات کےلئےتیارہے،پی ٹی آئی آگےبڑھےاورملک کوبھی آگےبڑھنے دے،اسٹیٹ بینک نےپالیسی ریٹ میں مزیدایک فیصدکمی کی ہے،انسانی سمگلنگ کےحالیہ واقعات میں انسانی جانوں کاضیاع ہوا،انسانی سمگلنگ کی کارروائیوں سےپاکستان کےتشخص کونقصان پہنچا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔