پی ٹی آئی کا اسد قیصر پر عدم اعتماد.وزارت اعلی کےلئے بھائی کا نام ڈراپ

ذرائع کا کہنا ہے پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں اسپیکر کیلئے سابق اسپیکراسد قیصرکے بھائی عاقب اللہ کا نام ڈراپ کردیا۔
رکن صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کو اسپیکرنامزد کردیا گیا ہے، وزارتِ اعلیٰ کیلئے نامزد امیدوار علی امین گنڈاپور نے بابر سلیم سواتی کےنام کی منظوری دے دی ہے۔
عاقب اللہ کوصوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے گا جبکہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے چترال سے خاتون رکن ثریا بی بی کا نام سامنے آیا ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج شام پانچ بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے۔۔
ذرائع کا کہنا ہے خیبرپختونخوااسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں نو منتخب ارکان حلف لیں گے، سنی اتحاد کے اکانوے، جے یوآئی کے سات، ن لیگ پانچ، پیپلزپارٹی چار جبکہ اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنیٹرینز کا ایک ایک رکن آج حلف اٹھائے گا جبکہ نامزد وزیراعلی علی امین گنڈاپور آزاد حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
انسٹاگرام کے ویڈیو فیچر میں بڑی تبدیلی متعارف
اکتوبر 29, 2024 -
ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں اور برفباری جاری
فروری 19, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔