پی ٹی آئی کا چیف جسٹس پر عدم اعتماد کا اظہار

0
59

تحریک انصاف نےچیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ پرعدم اعتمادکااظہارکردیا۔
تحریک انصاف کےپانچ رہنماؤں نےسپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےخلاف در خواستیں دائرکردیں۔
متفرق درخواستوں میں استدعاکی گئی کےچیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ الیکشن ٹربیونل کیس سےعلیحدہ ہوجائیں۔
متفرق درخواستیں شوکت بسرا، شوکت اقبال، سعد علی خان، سردار ناصراور سیمابیہ طاہر کی جانب سے دائر کی گئیں۔
درخواستوں میں تحریک انصاف دور میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس سے متعلق مختلف انٹرویوز کے حوالہ جات کا بھی تذکراکیاگیا۔
درخواستوں میں موقف اختیارکیاگیاکہ وائلڈ لائف کیس میں بھی 190ملین پاؤنڈ کیس کا حوالہ دیا گیا، سابق چیف جسٹس گلزار احمد فیصلہ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو عمران خان کا کیس سننے سے روکا گیا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اہلیہ سرینا عیسیٰ کے عمران خان خلاف بیانات سے کبھی خود کو الگ نہیں کیا۔

Leave a reply