پی ٹی آئی کا8ستمبرکواسلام آباد میں جلسےکی تیاریوں کاآغاز

0
35

پاکستان تحریک انصاف نے8ستمبرکواسلام آبادکےعلاقے سنگجانی میں جلسےکی تیاریوں کا آغاز کر دیا ۔
حکومت کوٹف ٹائم دینےکامشن ،تحریک انصاف نےاسلام آبادمیں جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے لاہور میں تنظیم کا اجلاس بلایا۔
قائم مقام سیکرٹری جنرل لاہور حافظ ذیشان رشید کی جانب سے اجلاس منعقد کیا گیا،لاہور کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سمیت تنظیم کے عہدیداروں نےاجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس میں ہر صورت اسلام آباد جانے پر اتفاق کیاگیا۔اجلاس میں لاہور سے 10 ہزار کارکنان کو جلسے میں لے جانے کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔
اجلاس میں اگلےجلسےکابھی پلان تیارکرلیاگیا،تحریک انصاف 12 ستمبر کو خیبرپختونخواکےعلاقے کرک میں جلسہ کرے گی، پی ٹی آئی پنجاب میں 22 ستمبر کو جلسہ کرے گی، پنجاب میں جلسہ لاہور میں ہو گا،پی ٹی آئی نے جلسوں کی تیاری کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے جلسوں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ۔ پارٹی قائدین اس بار ہر صورت میں جلسہ کرنے پر متفق ہیں۔
اجلاس سےگفتگوکرتےہوئےحافظ ذیشان رشیدکاکہناتھاکہ ہر صورت 8 ستمبرکو جلسے میں شرکت کرنی ہے، تمام ٹکٹ ہولڈرز اور ارکان اسمبلی کارکنان کے ہمراہ جلسے میں شرکت کریں۔
اجلاس میں چودھری اصغر گجر، فرخ جاوید مون، غلام محی الدین دیوان، ملک ظہیر عباس کھوکھر،آصف جٹ نےشرکت کی ۔

Leave a reply