پاکستان تحریک انصاف کواسلام آباد میں جلسےکی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا،چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے فیصلے کا نوٹیفکیشن جار ی کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا، ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کا اجلاس آج چیف کمشنر کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں آئی جی اسلام آباد، ڈی سی اسلام آبادنےبھی شرکت کی۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ اجلاس میں ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جاری کیے گئے این او سی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں آئی جی اسلام آباد نے مختلف ایونٹس ہونے کی وجہ سے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ 22 اگست کو مذہبی جماعت کی جانب سے سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کی کال دی گئی ہے، بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی اسلام آباد میں موجودگی پر بھی سیکیورٹی تعینات ہے، آئی جی اسلام آباد نے شہر میں موجود سفارت خانوں کی سیکیورٹی کا بھی حوالہ دیا،موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کو این او سی جاری کرنا غیر محفوظ ہے،ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کیا گیا 31 جولائی کا این او سی منسوخ کیا جاتا ہے۔
وفاقی کابینہ میں پیش کردہ حج پالیسی 2025 کی تفصیلات
نومبر 7, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔