پی ٹی آئی کوبڑادھچکا،عدم پیروی پراکبرایس بابرکیخلاف ہرجانہ کیس خارج

0
2

تحریک انصاف کوبڑادھچکا،عدم پیروی پراکبرایس بابرکےخلاف ہرجانہ کیس کی درخواست خارج کردی گئی۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس محسن اخترکیانی نےپی ٹی آئی کی اکبرایس بابر کیخلاف ہرجانہ کیس خارج کرنےکی ڈسٹرکٹ کورٹ فیصلےکیخلاف درخواست پرسماعت کی ۔اکبرایس بابرکےوکیل عدالت میں پیش ہوئےجبکہ پی ٹی آئی کی طرف سےکوئی پیش نہ ہوا۔
اسلام آبادہائیکورٹ نےعدم پیروی پرپی ٹی آئی کی درخواست خارج کردی۔
واضح رہےکہ پی ٹی آئی نےاکبرایس بابرکیخلاف پارٹی کوبدنام کرنےپر5ارب روپےہرجانہ دائر کر رکھا تھا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کی عدالت نےپہلےہی پی ٹی آئی کادعویٰ خارج کردیاتھا۔

Leave a reply