پی ٹی آئی کولاہورمیں جلسےکی اجازت مل گئی

0
45

تحریک انصاف کولاہورمیں جلسہ کرنےکی اجازت مل گئی۔
تحریک انصاف کی 14اگست کوجلسہ کرنےکی اجازت سےمتعلق دائردرخواست پرسماعت ہوئی۔لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی نےاکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی ۔
تحریک انصاف کی جانب سے وکیل خرم لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس علی باقر نجفی نےعدالت میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کو طلب کیا ۔
ڈی سی لاہورنے تحریک انصاف کو 27اگست کو جلسہ کرنے کی اجازت دیدی ۔
ڈی سی لاہورنےعدالت میں جواب جمع کروایاکے16اگست کو تحریک انصاف کو جلسہ کی جگہ بارے بھی آگاہ کردیا جائے گا۔
تحریک انصاف نےچودہ اگست کومینار پاکستان،موچی گیٹ اورناصر باغ میں جلسہ کرنے کی اجازت کی استدعا کررکھی ہے۔
عدالت نے 16 اگست تک کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Leave a reply