پی ٹی آئی کومخصوص نشستیں نہ دینےپرہائیکورٹ سےرجوع کیا جائے گا، بیرسٹر سیف

0
27

مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرمحمدعلی سیف نےکہاہےکہ تحریک انصاف کومخصوص نشستیں نہ دینےپرہائیکورٹ میں درخواست دائرکی جائےگی۔
مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرمحمدعلی سیف کااپنےبیان میں کہناتھاکہ کےپی حکومت نےالیکشن کمیشن کےخلاف پشاورہائیکورٹ میں درخواست دائرکرنےکافیصلہ کیاہے،پی ٹی آئی کومخصوص نشستیں نہ دینےپرہائیکورٹ میں درخواست دائرکی جائےگی،الیکشن کمیشن نےعدالتی فیصلےکےباوجودمخصوص نشستوں کانوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔
بیرسٹرسیف کامزیدکہناتھاکہ خیبرپختونخوامیں سینیٹ انتخابات کےلئےشیڈول بھی تاحال جاری نہیں کیاگیا،درخواست دائرکرنےکی منظوری وزیراعلیٰ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں دی گئی۔

Leave a reply