تحریک انصاف کی چودہ اگست کومینارپاکستان میں جلسےکی اجازت پرعدالت نےدرخواست نمٹادی۔
لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی چودہ اگست کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس مزمل اختر شبیر نے اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے درخواست ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دی۔
عدالت نےکہاکہ آپ ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ کی روشنی میں نئی درخواست دائر کرسکتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنرلاہورکی جانب سےرپورٹ وکیل حبیب اللہ نےعدالت میں جمع کروائی۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ چودہ اگست جشن آزادی کا دن ہے ،چودہ اگست کو مختلف شہری مینار پاکستان آکر نیشنل ڈے کو مناتے ہیں، لاء ان آرڈر کی صورتحال کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی۔
وکیل حبیب اللہ نےکہاکہ پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی نے بھی ایونٹس کی درخواست دی تھی ۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پلاسٹک کچرے سے بجلی بنانیوالی ڈیوائس تیار کرلی گئی
نومبر 5, 2024 -
کوک سٹوڈیو سیزن15 کا نیا گیت’’چل چلیے ‘‘ ریلیز
مئی 20, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔