پی ٹی آئی کو8ستمبرکواسلام آباد میں جلسہ کی اجازت مل گئی

0
102

تحریک انصاف کو8ستمبرکوشہراقتداراسلام آبادمیں باقاعدہ طورپرجلسہ کرنےکی اجازت مل گئی۔
جلسہ کی اجازت تحریک انصاف کےریجنل صدرعامرمغل کی درخواست پردی گئی۔ضلعی انتظامیہ نے40سےزائدشرائط پرپی ٹی آئی کوجلسہ کرنےکی اجازت دی۔انتظامیہ نےتحریک انصاف کوسنگجانی کےمقام پرجلسہ کرنےکی اجازت دی۔جلسہ میں شرکت کرنے والے افراد کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔
این اوسی کےمطابق تحریک انصاف کےجلسے میں شرکت کےلئےکارکنان کومخصوص روٹس دئیےگئےہیں۔خیبرپختونخوا سے جلسے میں شرکت کیلئے آنے والے کارکنان موٹروے ایم ون سے اے ڈبلیو ٹی انٹرچینج سے پسوال روڈ جا سکیں گے۔

Leave a reply