پی ٹی آئی کی طرف سےمذاکرات مستردکرنےپرترجمان قومی اسمبلی کاردعمل آگیا

0
22

تحریک انصاف کی جانب سےمذاکرات مستردکرنےپرترجمان قومی اسمبلی نےردعمل دےدیا۔
ترجمان قومی اسمبلی کاکہناتھاکہ سپیکرایازصادق نےپی ٹی آئی کومذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی تھی،اُنہوں نےصرف یہ کہاتھاکہ ان کےدروازےہرکسی کےلئے کھلےہیں،مذاکرات کی دعوت تب دی جائیگی جب حکومت یااپوزیشن خود درخواست کریگی۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ سپیکرایازصادق کاکرداربھی یہی ہےانہوں نےاپنی پوزیشن کلیئرکی تھی،سپیکرایازصادق کےچیمبراورگھرکےدروازےکسی بھی رکن کیلئے کھلےہیں۔

Leave a reply