پی ٹی آئی کی ڈی چوک میں احتجاج کی کال:خواجہ آصف برس پڑے

0
23

شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس کےموقع پرتحریک انصاف کی طرف سےاحتجاج کی کال پروزیردفاع خواجہ آصف پی ٹی آئی پربرس پڑے۔
تحریک انصاف نے15اکتوبرکواسلام آبادکےڈی چوک میں احتجاج کی کال دی ہے۔جس پرردعمل دیتےہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کاکہناتھاکہ وفاق پر یلغار روکنے کے لیے ریاست کی پوری طاقت استعمال ہوگی۔
خواجہ آصف کامزیدکہناتھاکہ پاکستان کی تباہی کے سامان عمران خان نے مہیا کیےآپ دیکھیں کہ عمران خان کے سوا ان کی کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے۔ نہ انہیں ملک کی فکر ہے نہ ملکی ترقی سے انہیں کوئی واسطہ ہے۔ ایسے وقت میں جب ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، سرمایہ کاری بحال ہو رہی ہے ، مہنگائی کی شرح کم ہو گئی ہے، 460 ارب روپے کا بجلی میں ریلیف ملا ہے۔ کوئی ایسا شعبہ نہیں ہے جو شہباز شریف کی قیادت میں جس میں بہتری نہ آئی ہو۔ یہ اس کا راستہ روکنا چاہتے ہیں۔
لیگی رہنما کاکہناتھاکہ یہ اسلام دشمن قوتوں کے ایجنٹ ہیں۔ آپ دیکھیں انہوں نے کبھی دہشت گردی کی مذمت نہیں کی، خواہ دہشت گردی بلوچستان میں ہو یا افغانستان اور سرحد پار سے کے پی میں ہو رہی ہو بلکہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں ہزاروں کی تعداد میں دہشت گردوں کو پاکستان میں لاکر بسایا۔ ان کے ذہن میں ایسے پاکستان کا کوئی وجود نہیں ہے جس میں عمران خان حکمران نہ ہو۔
خواجہ آصف کامزیدکہناتھاکہ جس طرح شاندانہ گلزار نے کہا تھا کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں۔ پی ٹی آئی کی یہی پوری ڈیفی نیشن ہے کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں۔ یہ جو ڈی چوک پر احتجاج کی کال آئی ہے، اس کے پیچھے بھی یہی ایک نظریہ اور ذہنی کیفیت بروئے کار ہے۔

Leave a reply