
لاہورکی کوٹ لکھپت جیل میں قید تحریک انصاف کے 5رہنماؤں کا ایک اور خط سامنے آگیا۔
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ 2 بڑی جماعتوں میں طے پانے والا میثاق جمہوریت انہی جماعتوں کے باعث ناکام ہو چکا ہے۔
خط میں کہا گیا کہ میثاق جمہوریت آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی یقینی بنانے کیلئے کیا گیا تھا، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ذاتی مفادات کیلئے میثاق جمہوریت تباہ کیا ۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے لکھا کہ موجودہ حکومت نے میڈیا پر پیکا، عدلیہ پر 26 ویں ترمیم اور پارلیمنٹ کو فارم 47 کے ذریعے تباہ کیا۔ عوام کے جمہوری حقوق کی مکمل پاسداری ہونی چاہیے ۔
خط میں مزید کہا گیا کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی نہایت ضروری ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز پہلے بھی اسیر رہنماؤں کے کُھلے خط میں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔
لاہور میں بارش: واسا نے اعداد و شمار جاری کر دیے
جولائی 9, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ملک بھر میں گندم کی پسائی اور آٹے کی سپلائی بند
جولائی 11, 2024 -
مری گلاس ٹرین روٹ پر کون کون سے سیاحتی مقامات آئیں گے؟
فروری 18, 2025 -
عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونا مہنگا ہوگیا
مئی 16, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔