پی ٹی آئی کےساتھ سنجیدگی سےبات چیت کررہےہیں،احسن قبال

0
11

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نےکہاہےکہ تحریک اانصاف کےساتھ سنجیدگی سےبات چیت کررہے ہیں،حکومت آئین وقانون کےدائرےمیں جومطالبہ ہوگا،اس پرغورکرےگی۔
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کااپنےایک بیان میں کہناتھاکہ معاشی اڑان پانچ سال منصوبہ ہے، ہماری آئی ٹی ایکسپورٹ کم نہیں ہوئی،34فیصدبڑھی ہے،15سالہ اقتدارکاپلان اورہے،ملک کی ترقی کاپلان اورہے،2025کاسی پیک پلان بندکردیاگیا،4سال ہمیں پتاہی نہیں تھاکہ ہماری سمت کیاہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پی ٹی آئی کےساتھ سنجیدگی سےبات چیت کررہےہیں ،حکومت آئین وقانون کے دائرے میں جومطالبہ ہوگا،اس پرغورکرےگی،جوشخص جوڈیشل ریمانڈپرہوتاہےتورہائی عدالت سےہوتی ہے،بانی پی ٹی آئی دوسروں کوکہتےتھےرسیدیں دکھاؤ،آپ بھی رسیددکھاؤ،سرکاری تحائف کی رسیددکھادیں آپ کو کچھ نہیں کہاجائےگا۔
احسن اقبال کاکہناتھاکہ میں نےبھی بانی پی ٹی آئی کےبنائےہوئےجھوٹےکیس بھگتے،ہم نےمقدمے لڑکر عدالتوں سےرہائی حاصل کی،باہرکسی کےپاؤں نہیں پڑے،امیدکرتاہوں پی ٹی آئی کےدوست بھی کھلےدل سےمذاکرات کریں گے،ہم چاہتےہیں سڑکوں پرفساداورانتشارنہ ہو۔

Leave a reply