پی ٹی آئی کے5اگست کو احتجاج کی تیاریاں مکمل

0
7

تحریک انصاف کے 5اگست کو احتجاج کی تیاریاں پی ٹی آئی پنجاب نےمکمل کرلیں۔
ذرائع کےمطابق 5اگست کو پنجاب بھر میں جگہ جگہ احتجاج اور ریلیاں نکالی جائیں گی ۔5اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا ،پنجاب بھر میں تمام ارکان اسمبلی ٹکٹ ہولڈر اور تنظیموں کو بھرپور احتجاج کی ہدایت کی گئی۔
ذرائع کاکہناہےکہ پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب بھر کے ہر حلقے میں احتجاج کی کال دے دی گئی ،احتجاج کسی ایک جگہ کی بجائے تمام حلقوں میں ہوگا ۔
صدر پی ٹی آئی لاہور امتیاز شیخ کاکہناہےکہ لاہور کے تمام حلقوں میں احتجاج کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، کل لاہور کے مختلف حلقوں میں بھرپور احتجاج ہوگا ۔

Leave a reply