پی ٹی آئی کے86کارکنان کی ضمانتیں مستردہونےکاتحریری فیصلہ جاری

0
108

پی ٹی آئی کے86کارکنان کی ضمانتیں مستردہونےکاتحریری فیصلہ جاری کردیاگیا۔
اسلام آبادکی انسداددہشت گردی عدالت کےجج ابوالحسنات محمدذوالقرنین نےتحریری فیصلہ جاری کیا۔
تحریری فیصلےمیں کہاگیاکہ ملزمان کی جانب سےسردارمحمدمصروف ودیگروکلاعدالت میں پیش ہوئے،پراسیکیوٹرراجہ نویدکیانی نےمقدمہ میں سرکارکی نمائندگی کی۔
تحریری فیصلےمیں لکھاگیاکہ وکیل صفائی کےمطابق ملزمان کوبےگناہ پھنسایا جارہا ہے،پراسیکوشن کےمطابق ملزمان کودرست طریقےسےشناخت کیاگیاہے،ملزم دیگربھی مختلف ایف آئی آرزمیں نامزدملزمان ہیں۔
فیصلےمیں کہاگیاکہ ملزمان عدالت کوضمانت کی شرائط کےحوالےسےمطمئن نہیں کرپائے،ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کوخارج کیاجاتاہے۔
واضح رہےکہ عدالت کی جانب سےگزشتہ دنوں پی ٹی آئی کے86کارکنان کی ضمانتیں خارج کافیصلہ محفوظ کیاگیاتھا۔

Leave a reply