پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق 9مئی سے متلعق درج مقدمہ میں ضمانت پر رہائی کے بعد پی ٹی ائی کارکنوں کی نظر بندی کا معاملہ
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے 8 پی ٹی آئی کارکنان کی نظر بندی کے احکامات واپس لے لئے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو آگاہ کر دیا۔
نظربندی احکامات واپس ہونے پر پی ٹی ائی شمالی پنجاب کی صدر سیمابیہ طاہر نے اپنی پٹیشن واپس لے لی، 8پی ٹی ائی کارکنان کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پولیس نے ڈی سی پنڈی کے احکامات پر دوبارہ گرفتار کرکے نظر بند کر دیا تھا۔
سیمابیہ طاہر نے پی ٹی ائی کارکنان کی نظر بندی کے احکامات کالعدم کرنے کے حوالے سے پٹیشن دائر کر رکھی تھی، سیمابیہ طاہر کی پٹیشن پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے ڈی سی پنڈی سے جواب طلب کر رکھا تھا۔
پٹیشن کی سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسثس چوہدری عبدالعزیز نے کی، پی ٹی ائی کارکنان کے خلاف حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاون میں درج ہے۔
نظر بند کئے گئے پی ٹی ائی کارکنان میں رضوان اللہ،اسد اللہ،احمد علی،ابرار شامل ہیں، نظر بند پی ٹی ائی کارکنان میں آصف علی،رضوان عظمت،سجاد حیدر،سہیل طاہر شامل ہیں۔
پاکستان سمیت دنیابھرمیں یوم کشمیرمنایاجارہاہے
فروری 5, 2025وزیراعظم شہبازشریف آزادجموں وکشمیرپہنچ گئے
فروری 5, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی احتجاج،عمران خان مزید7مقدمات میں گرفتار
دسمبر 2, 2024 -
ملتان ٹیسٹ : پاکستان کو 202 رنز کی برتری حاصل
جنوری 18, 2025
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔