پی ٹی سی ایل اور مرکنٹائل کا پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان

0
6

ایپل کے صارفین کیلئے خوشخبری، پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا ۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کو جدید ترین ڈیوائس کے ساتھ اضافی سہولیات اور خصوصی مراعات فراہم کی جائیں گی۔ ہر آئی فون 17 کے ساتھ دو سالہ انڈسٹری لیڈنگ وارنٹی دی جائے گی ، جس میں ایک سال ایپل اور ایک سال مرکنٹائل کی جانب سے ہوگا۔
اس کے ساتھ فوری چوری اور نقصان کی انشورنس بھی فراہم کی جائے گی، جس کی مالیت 4 لاکھ روپے تک ہوگی۔ تمام وارنٹی کلیمز ایپل اور مرکنٹائل کے آفیشل سروس سینٹرز کے ذریعے ہینڈل کیے جائیں گے۔یوفون 4G کے نئے اور موجودہ صارفین کو اس آفر کے تحت مفت سی سم اور ایک پریمیم کنیکٹیویٹی پیکیج دیا جائے گا، جس میں چھ ماہ کے لیے ایک ٹیرا بائٹ سے زائد موبائل ڈیٹا، 1000 آف نیٹ اور 10,000 آن نیٹ منٹس شامل ہوں گے۔
اسی طرح پی ٹی سی ایل براڈبینڈ صارفین کو 30 ایم بی پی ایس کی قیمت پر 50 ایم بی پی ایس سپیڈ پورے سال کے لیے فراہم کی جائے گی۔لانچ کو مزید پرکشش بنانے کے لیے یوپیسہ اور پی ٹی سی ایل صارفین کو مفت آئی فون 17 جیتنے کا موقع بھی دیا جا رہا ہے۔
ابتدائی 100 خریداروں کو ایپل چارجر مفت دیا جائے گا، جبکہ تمام صارفین ایپل ایئر پوڈز جیتنے کے لیے خوش نصیبی ڈرا میں شامل ہوں گے۔ پری بکنگ کرنے والوں کو کیش ڈسکاؤنٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
پی ٹی سی ایل گروپ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ایپل کی جدید ٹیکنالوجی کو ہائی سپیڈ براڈبینڈ اور 4G سروسز کے ساتھ جوڑ کر صارفین کو محفوظ، بااعتماد اور جدید ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنا ہے۔

Leave a reply