پی ٹی سی ایل کےسابق ملازمین پنشن کےحقدار،سپریم کورٹ کافیصلہ

0
3

پی ٹی سی ایل کےسابقہ ملازمین پنشن کےحقدارہیں ،سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ملازمین کےحق میں فیصلہ سنادیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےپی ٹی سی ایل کے ملازمین کی پنشن کے حوالےسےتفصیلی فیصلہ جاری کردیا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اورجسٹس امین الدین خان نےپنشرزکےحق میں فیصلہ دیاجبکہ جسٹس عائشہ نے فیصلے سے اختلاف کیا۔
سپریم کورٹ کےفیصلےمیں کہاگیاکہ پی ٹی سی ایل کےسابقہ ملازمین پنشن کےمکمل حقدارقراردئیے جاتےہیں،پی ٹی سی ایل پنشنرزکو90دن میں پنشن ادائیگی کا شیڈول مرتب کرے،پنشن پرنظرثانی وفاقی حکومت کےمطابق کی جائے۔
فیصلہ میں مزیدکہاگیاکہ وی ایس ایس لینےوالےپی ٹی سی ایل ملازمین کوپنشن کاحق حاصل نہیں،ادائیگیوں کاعمل منصفانہ ہوتاکہ متاثرہ پنشنرزکےجائزمطالبات کاازالہ کیاجاسکے۔

Leave a reply