پی پی اورن لیگ میں اختلافات:پیپلزپارٹی نےنئی حکمت عملی تیارکرلی

0
9

پی پی اورن لیگ میں اختلافات بڑھنےپرپیپلزپارٹی نےنئی حکمت عملی تیارکرلی۔
ذرائع کاکہناہےکہ پیپلزپارٹی نے پارلیمنٹ اجلاسوں سےمتعلق نئی حکمت عملی تیارکرلی،پیپلزپارٹی پارلیمنٹ میں ہونےوالی قانون سازی پر اثرانداز ہوگی ،سینیٹ اورقومی اسمبلی اجلاس کےآغازپرکورم کی نشاندہی کرےگی۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کاکورم پورا نکلنےپراجلاس کابائیکاٹ کرےگی،پی پی سینیٹ اورقومی اسمبلی کی قانون سازی روکنےکی کوشش کرے گی،پیپلزپارٹی سینیٹ اورقومی اسمبلی میں قانون سازی کاحصہ نہیں بنےگی۔

Leave a reply