پی ڈی ایم اےنےبارشوں سےمتعلق الرٹ جاری کردیا

0
28

بالائی اوروسطی پنجاب میں 10سے15جولائی تک مون سون بارشیں متوقع ہیں جس کےپیش نظرپی ڈی ایم اےنےالرٹ جاری کردیاہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اےکےکاکہناہےکہ بالائی اور وسطی پنجاب 10 سے 15 جولائی مون سون بارشوں کی زد میں رہیں گے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کے امکانات ہیں۔12 سے 14 جولائی جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور تیز بارش کے امکانات ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےکاکہناہےکہ بارشوں سے پنجاب کے ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کریں ۔ طوفان سے بجلی کے کھمبوں ، سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےکامزیدکہناہےکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ محکمہ آبپاشی ،مواصلات محکمہ صحت لائیو سٹاک لوکل گورنمنٹ تمام کمشنرز اور ڈی سیز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردی ہیں۔ ریسکیو واسا پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال بارے الرٹ جاری کیاگیاہے۔ نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد ازجلد یقینی بنایا جائے ۔ احتیاطی تدابیر اور بارشوں کے دوران فرائض میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے موسمی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔عوام الناس سے التماس ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

 

Leave a reply