پی ڈی ایم اےنےپنجاب کی تاریخ کاسب سےبڑافلڈسروےجاری کردیا

0
64

صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)نےوزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پرپنجاب کی تاریخ کاسب سےبڑافلڈسروےجاری کردیا۔
پی ڈی ایم اےفلڈسروےکےمطابق سیلاب متاثرہ 27اضلاع میں1857 ٹیموں نےڈیٹااکٹھاکرنےمیں حصہ لیا،فلڈسروےمیں81ہزار510متاثرین کی تفصیلات جمع کرلی گئی ہیں،ابتک سروےٹیموں نے53 ہزار985 ایکڑمتاثرہ اراضی کی نشاندہی کی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کاکہناہےکہ سروے ٹیموں نےسیلاب متاثرہ 24ہزار 246مکانات کاڈیٹاجمع کرلیاہے ،مویشیوں سےمحروم ہونیوالے1057 افرادسےبھی تفصیلات لی گئیں،مختلف اضلاع سےسروےکے مطابق 3945 ہلاک مویشیوں کی تفصیلات موصول ہوئی ہیں ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان علی کاٹھیانےکہاہےکہ اربن یونٹ،ریونیو،محکمہ زراعت،لائیواسٹاک ،پاک فوج کےنمائندےسروےکررہےہیں،پی ڈی ایم اےروزانہ کی بنیادپرسروےمیں پیشرفت کاجائزہ لےرہاہے۔

Leave a reply