پاکستان ٹوڈے: جاپان انٹرنیشل کوآپریشن ایجنسی کے وفد کی پی ڈی ایم اے آفس آمد, پی ایم ڈی کے افسران بھی وفد میں شامل
تفصیلات کے مطابق جائیکا وفد نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ صوبائی کنٹرول روم میں تمام ڈسٹرکٹ کیساتھ 24 گھنٹے رابطے کو یقینی بنایا جاتا ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے وفد کو پی ڈی ایم کی ورکنگ بارے آگاہ کیا ۔
جائیکا وفد کو ہیٹ بارے کی جانے والی امدادی سرگرمیوں بارے بریفنگ دی گئی۔ پنجاب میں ہیٹ ویو کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔ این ڈی ایم اے ،پی ایم ڈی اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ منظم رابطے کا نظام موجود ہے ۔
ہیٹ ویو بارش فلڈ اور دیگر آفات بارے پیشگی وارننگز اور انتظامیہ کو الرٹ جاری کیے جاتے ہیں ۔ قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جاتے ہیں۔ سیلاب، کووڈ، ڈینگی، قحط سالی سموگ اور ہیٹ ویو سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم الرٹ ہے۔
فصلوں کے نقصان کا تخمینہ لگاکر کسانوں کی مدد بھی ہماری ترجیح ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو ہیٹ ویو اور شدید موسمی صورتحال کا سامنا ہے ۔ پی ڈی ایم اے کی ورکنگ دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی۔ پی ڈی ایم اے کی دیگر اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن بہترین ماڈل ہے ۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کو تمام تر ممکنہ معاونت فراہم کی جائے گی ۔ کوئی بھی ملک قدرتی آفات کا اکیلے مقابلہ نہیں کر سکتا۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بانی پی ٹی آئی سے کون اور کب ملاقات کر سکے گا
مارچ 30, 2024 -
وزیراعلیٰ مریم نوازسےجرمنی سفیرالفریڈگراناس کی ملاقات
جولائی 24, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔