پی ڈی ایم اے پنجاب کے رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) پی ڈی ایم اے پنجاب بھر میں 8 سے 10 مئی پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافے کا امکان۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے, 10 اور 11 مئی جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔
پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورت حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ کھڑی فصلوں کو طوفان سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا۔ دوپہر کے وقت کام کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیا ہے ۔ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ واسا پنجاب پولس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا،آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔
بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں ۔عرفان علی کاٹھیا، بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دی۔ ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122سے رابطہ کریں۔
پشاورہائیکورٹ نےاسدقیصرکوراہداری ضمانت دیدی
مئی 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی آئی اے کو 2 حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ
فروری 3, 2024 -
پاکستان نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
جون 7, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔