پی ڈی ایم اے کی مون سون بارشوں کےباعث نقصانات کی رپورٹ جاری

0
3

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب(پی ڈی ایم اے)نےپنجاب میں بارشوں سےنقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کےمطابق رواں سال مون سون بارشوں سے اب تک103شہری جاں بحق اور393زخمی ہوئے،مون سون بارشوں کےباعث 128مکانات متاثراور6مویشی ہلاک ہوئے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کاکہناہےکہ گزشتہ 24گھنٹےمیں مون سون بارشوں کےباعث63شہری جاں بحق اور200زخمی ہوئے،لاہورمیں15،فیصل آباد9،ساہیوال 5،پاکپتن3اوراوکاڑہ میں9اموات رپورٹ ہوئیں ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان علی کاٹھیاکاکہناہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کےمطابق زخمیوں کوبہترین طبی امدادفراہم کی جارہی ہے،پنجاب حکومت کی پالیسی کےتحت جاں بحق افرادکی فیملیزکوبھی امدادفراہم کی جائےگی،پنجاب بھر میں آج بھی مون سون بارشوں کاسلسلہ جاری رہےگا، بارشوں کےباعث پنجاب کےدریاؤں ،ندی نالوں میں طغیانی کاالرٹ جاری کردیاگیا،سیلابی پانی میں پھنسے شہریوں کونکالنےکیلئےریسکیوآپریشن جاری ہے۔
عرفان علی کاٹھیاکامزیدکہناہےکہ پاک فوج سمیت تمام انتظامیہ ریسکیوآپریشن میں شامل ہے،شہریوں کے باحفاظت انخلاتک ریسکیوآپریشن جاری رہےگا،پاک فوج کےہیلی کاپٹرسمیت تمام ذرائع سےریسکیو آپریشن جاری ہے،پاک فوج کےجوان اورریسکیوٹیمیں شہریوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کررہے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازریسکیوآپریشن کی نگرانی کررہی ہیں۔

Leave a reply