چودھری پرویزالٰہی نےاراضی ریفرنس کی قانونی حیثیت کوچیلنج کردیا

0
3

سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کےوکلانےاراضی ریفرنس کی قانونی حیثیت کوچیلنج کردیا۔
راولپنڈی کی احتساب عدالت کےجج شیخ اعجاز علی نے تخت پڑی جنگلات کی 6ہزار کنال اراضی ریفرنس کی سماعت کی ،نیب کی جانب سےپراسیکیوٹرسردارمظفرعباسی اورچودھری پرویزالٰہی کےوکیل قاضی مصباح عدالت میں پیش ہوئے۔سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
تخت پڑی راضی کیس میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے پرویزالٰہی کےوارنٹ گرفتاری جاری کررکھےتھے۔
سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی جانب سےپیشی کےموقع پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جانے کی درخواست دائر کی گئی۔جس کوعدالت نےمنظورکرلیا۔
رہنماپی ٹی آئی کی جانب سے حاضری سےاستثنی کی درخواست دی گئی،جس کونیب پراسیکیوٹر سردار مظفرنے مخالفت کی۔عدالت نےحاضری سےاستثنی کی درخواست کومستردکردیا۔
سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کےوکلانےاراضی ریفرنس کی قانونی حیثیت کوچیلنج کردیا۔
وکیل صفائی قاضی مصباح نےکہاکہ نیب ریفرنس کس آرڈرکےتحت بنایاگیا، چیئرمین نیب کےدستخط ہی موجودنہیں ،ریفرنس پرتاریخ کااندراج بھی نہیں،نہ ریفرنس بنتاہےاورنہ ہی قابل سماعت ہے۔
پراسیکیوٹرسردارمظفرعباسی نےکہاکہ ریفرنس پرچیئرمین نیب کےدستخط موجودہیں۔
وکیل قاضی مصباح نےکہاکہ دستخط موجودہیں توہمیں دکھائیں نہ دستخط ہیں نہ تاریخ ہے۔
احتساب عدالت نےسابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

Leave a reply