لاہور:(پاکستان ٹوڈے) 22 ارب کی لاگت سے وزیراعلی پنجاب لاہور بحالی پلان کا ابتدائی خاکہ تیار
سیوریج کی بحالی ،سڑکوں کی تعمیر، سٹریٹ لائٹ اور پیچ ورک وزیر اعلی پنجاب لاہور بحالی پلان کا حصہ, ماحولیاتی تحفظ کے منصوبے، پارکوں کی بحالی و خوبصورتی وزیر اعلی پنجاب لاہور بحالی پلان میں شامل۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن ٹیم کا چھٹی کے روز اجلاس، میٹرو پولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر، تمام زونل آفیسر انفراسٹرکچر ، سب انجینیرز نے اپنی منصوبہ بندی پیش کی۔
وزیر اعلی پنجاب لاہور بحالی پلان میں شہر کا ہر علاقہ شامل ہے، ڈی سی لاہور و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل، وزیر اعلی پنجاب لاہور بحالی پلان میں کل 187 پی سی ون تیار ہو رہے ہیں، بحالی پلان گلی سے شروع کر کے یونین کونسل اور زون کی سطح پر لاکر مکمل کیا جائے گا، ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر، گلی سے شروع ہو کر ڈسپوزل پوائنٹ تک جانے والا مربوط سیوریج کا نظام پلان کیا جا رہاہے۔
واسا ٹیم کے ساتھ مل کر یقینی بنایا جائے کہ ہر جگہ کام بھی ہو اور فنڈ کا ضیاع بھی نہ ہو، مقامی افراد کے مسائل سن کر ان کی مشاورت سے بہترین لائحہ عمل بنایا جائے گا، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق کام کے دوران متبادل رستہ لازمی فراہم کیا جائے، کام جلد از جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو تکلیف کم سے کم ہو۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔