چیئرمین ایف بی آرکاقبل ازوقت ریٹائرمنٹ کافیصلہ

0
54

چیئرمین ایف بی آرامجدزبیرٹوانہ بھی حکومت سےدلبرداشتہ ہوگئےقبل ازوقت ریٹائرمنٹ کافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق امجد زبیر ٹوانہ نے عہدے سے سبکدوشی کے لیے حکومت کو 2 ہفتوں کا نوٹس دیا ہے۔گریڈ 21 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے امجد زبیر ٹوانہ نے اگلے سال 25 فروری کو ریٹائر ہونا تھا۔
ذرائع کےمطابق ایف بی آر کی کارکردگی پر مسلسل تنقید پرچیئرمین ایف بی آر ملک زبیر امجد ٹوانہ دل برداشتہ ہوگئے ۔چیئرمین ایف بی آر نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ  لینے کا فیصلہ کرلیا ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کی کارکردگی پر مسلسل تنقید کی ہے ،وفاقی وزراء اور سیاسی جماعتوں نے بھی ایف بی آر کو نشانے پر لے رکھا ہے ،ایف بی آر افسران کا مورال ڈاون ہے ۔
ذرائع کےمطابق چیئرمین ایف بی آر نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کے لیے مراسلہ لکھ دیا ہے ،چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر نےاپنے عہدےسےاستعفیٰ دے دیاہے،امجد زبیر نے استعفیٰ وزیراعظم شہبازشریف کو بھجوا دیا۔

Leave a reply