چیئرمین سینیٹ ،سپیکرقومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ،وزیراعظم کانوٹس

وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ،سپیکر،ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکانوٹس لےلیا۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نےتنخواہوں میں اضافےکانوٹس لیتےہوئےسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق اورچیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضاگیلانی سےپورٹ طلب کرلی تاکہ یہ جانا جا سکے کہ کن بنیادوں پر یہ اضافہ کیا گیا۔ وزیراعظم کی جانب سے یہ قدم عوامی ردعمل اور تنقید کے بعد اٹھایا گیا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ سپیکراور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 500فیصداضافے پر حکومت کو عوامی حلقوں کی جانب سے کڑی تنقیدکاسامناکرناپڑرہاہے۔ملک پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار ہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ سپیکر،ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی اورچیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 500فیصدتک اضافہ کیاگیا، رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم سپیکراورچیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافےپرفیصلہ کریں گے۔
یاد رہے کہ وزیر خزانہ نے بجٹ پیش کرنے کے بعد ایک وضاحت میں کہا تھا کہ وزرا اور پارلیمانی رہنماؤں کی تنخواہیں گزشتہ کئی سال سے نہیں بڑھائی گئیں، اس لیے اب ان پر بھی نظرثانی ضروری تھی۔
تاہم حکومت کے اندر سے بھی اس فیصلے پر اختلاف سامنے آیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے تنخواہوں میں اضافے کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قدم ’مالی بددیانتی یا مالی فحاشی‘ کے مترادف قرار دیا۔
گورنرفیصل کریم کنڈی نےکےپی حکومت کی تبدیلی کاعندیہ دیدیا
جولائی 3, 2025سانحہ سوات:غفلت برتنےوالوں کاتعین جلد کیاجائے،عدالت
جولائی 3, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ماہ رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ سے ہوگا
مارچ 7, 2024 -
ایپ ’’مریم کی دستک‘‘ کی سروسز میں توسیع کا فیصلہ
جون 25, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔