
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نےاعلیٰ الصبح قذافی اسٹیڈیم کادورہ کیا۔
قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ نے سپیڈ پکڑ لی ،بیسمنٹ کی تکمیل کے بعد فلورز کی تعمیر اور سٹیل فکسنگ اسٹرکچرکا کام تیزہوگیا۔اسٹیڈیم کے انکلوژرز پر دن رات تعمیراتی کام جار ی ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نےاعلیٰ الصبح قذافی سٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا۔ محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا،اُنہوں نےانکلوژرز کی اپ گریڈیشن کے کام کا معائنہ کیا۔چیئرمین پی سی بی نے فلورز اور سٹیل فکسنگ ورک پر پیش رفت کا مشاہدہ کیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےپراجیکٹ پرکام کی رفتارتیزکرنےکی ہدایت کی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہناتھاکہ کام کے بہترین معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی تکمیل کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ میگا پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔پوری ٹیم دن رات محنت کر رہی ہے۔پراجیکٹ کو ریکارڈ مدت میں مکمل کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایف ڈبلیو او حکام کو پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے لیے ہدایات دیں۔
پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز: ٹرافی کی شاندار رونمائی
اکتوبر 11, 2025جنوبی افریقہ کیخلاف پہلاٹیسٹ:پاکستان نےاسکواڈکااعلان کردیا
اکتوبر 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آج پھر پاکستان میں سپربلیومون کادلفریب نظارہ
اکتوبر 17, 2024 -
اداکارہ شلپاسیٹھی کےریسٹورنٹ آنیوالےگاہک کی قیمتی گاڑی چوری
اکتوبر 28, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔