چیئرمین پی سی بی نےٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائےسکولزکاافتتاح کردیا

0
14

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نےٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائےسکولزکاافتتاح کردیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی،انہوں نےٹیموں کوپی سی بی کے کٹ بیگزدئیے۔
اس موقع پرگفتگوکرتےہوئےچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہناتھاکہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام تمام صوبوں میں بیک وقت شروع ہورہاہے،ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں ملک بھرسے391سکولزحصہ لےرہےہیں،ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں175 سرکاری سکولزاور218نجی سکولزشامل ہیں۔
محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ ہمارامقصدیوتھ سےنئےکرکٹ سٹارزکی تلاش ہے،امیدہےٹورنامنٹ سے نئے کھلاڑی سامنےآئیں گےجوملک کانام روشن کرینگے،ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سےسکولزسےکرکٹ سٹارزابھریں گے،خوشی ہےٹورنامنٹ کاآغازاس سکول سےہورہاہےجہاں میں نےتعلیم حاصل کی،طلبہ کوتعلیم کےساتھ پیشہ وارانہ کرکٹ میں کیرئیربنانےکاموقع ملےگا،سکولزبہترین ٹیلنٹ سامنےلائیں گےاورہم اچھےکھلاڑیوں کاانتخاب کرینگے۔

Leave a reply