
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نےنیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس کم کرنے کا نوٹس لےلیا۔
ترجمان پی سی بی کاکہناہےکہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی میچ فیس کم کرنے سے منع کر دیا،اُنہوں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلنے والے ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضے کم کرنے سے روک دیا۔
ترجمان کامزیدکہناہےکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس ضمن میں ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کو ہدایات جاری کر دیں۔محسن نقوی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لئے میچ فیس کم کرنے سے فوری طور پر روک دیا ہے۔اُنہوں نےتمام کھلاڑیوں کی میچ فیس پر فوری نظرثانی کے احکامات جاری کردئیے ۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔