چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہراورراؤف حسن گرفتار

0
42

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرخان اورسیکرٹری اطلاعات راؤف حسن کواسلام آبادپولیس نےگرفتارکرلیا۔
ذرائع کےمطابق ایس ایس پی حسن جہانگیرووٹوکی سرپرستی میں پولیس کی بھاری نفری اسلام آبادمیں تحریک انصاف کےسیکرٹریٹ پہنچی ،پولیس نےسیکرٹریٹ کوگھیرلیا،پولیس میں خواتین پولیس بھی موجودتھیں۔
ذرائع کاکہناہےکہ تحریک انصاف کےسیکرٹریٹ کےاندرچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرخان اورسیکرٹری اطلاعات راؤف حسن موجودتھے،جنہیں گر فتارکرلیاگیا۔
ذرائع کےمطابق پولیس کی جانب سےابھی تک دونوں رہنماؤں کی گرفتاری کی وجہ نہیں بتای گئی۔پولیس نےتحریک انصاف کےسیکرٹریٹ سےریکارڈبھی قبضےمیں لےلیا، پولیس پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کا ریکارڈ گاڑیوں میں ڈال کر ساتھ لے گئی۔

Leave a reply