چیئرمین پی ٹی اےکی عہدےسےہٹانےکےفیصلےکیخلاف اپیل کاتحریری حکمنامہ جاری

اسلام آبادہائیکورٹ نےچیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کی عہدےسے ہٹانے کے فیصلے کیخلاف اپیل کاتحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس محمدآصف اورجسٹس انعام امین منہاس نےتحریری حکمنامہ جاری کیا۔
تحریری حکمنامہ میں کہاگیاکہ سنگل بینچ کافیصلہ معطل کررہےہیں،عدالت کوبتایا گیا اٹارنی جنرل کونوٹس نہیں کیاگیا،پی ٹی اےوکیل نےکہاممبرایڈمنسٹریشن کی تعیناتی قانون کےمطابق ہوئی،عدالت کوبتایاگیاسنگل بینچ نےفیصلہ کرتےہوئےقانونی تقاضےپورےنہیں کیے۔
واضح رہےکہ اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس بابرستار نے16ستمبرکوچیئرمین پی ٹی اے کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے اُن کوعہدےسےہٹانےکاحکم دیاتھا۔















