چیف الیکشن کمشنر،2ممبران کی تعیناتی میں تاخیر،عدالت نےنوٹس جاری کردیا

چیف الیکشن کمشنراور2ممبران کی تعیناتی میں تاخیرکےکیس میں عدالت نےنوٹس جاری کردیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس محمداعظم خان نےچیف الیکشن کمشنراور2ممبران کی تعیناتی میں تاخیر کیخلاف کیس کی سماعت کی۔قائدحزب اختلاف عمرایوب اورشبلی فرازنےتعیناتی میں تاخیرکیخلاف ہائیکورٹ سےرجوع کیاتھا۔
عدالت نےوفاق،وزیراعظم کوبذریعہ پرنسپل سیکرٹری اورصدرکوبذریعہ سیکرٹری پری ایڈمشن نوٹس جاری کیاجبکہ عدالت نےچیف الیکشن کمشنراورارکان کوبھی پری ایڈمشن نوٹس جاری کردیے۔
وکیل درخواست گزارنےموقف اختیارکیاکہ چیف الیکشن کمشنراورارکان مدت ختم ہونےکےباوجودکام کررہےہیں۔
عدالت نےاستفسارکیاکہ چیف الیکشن کمشنراورارکان کی تعیناتیوں کاپراسس شروع ہواہے؟
وکیل درخواست گزار نےجواب دیاکہ ابھی تک پراسس شروع نہیں ہوا،پارلیمانی کمیٹی تشکیل ہونی چاہیے۔
بعدازاں عدالت نےسماعت 29اپریل تک ملتوی کردی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آلودہ ترین شہروں میں لاہورآج پھرسرفہرست
اکتوبر 28, 2024 -
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
جولائی 3, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔