چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی تعیناتی چیلنج کرنےکےلئے پٹیشن تیارکرلی گئی۔
آئینی پٹیشن دائر کرنے کےلئے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کو بھجوادی گئی ،آئینی پٹیشن سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔
پاکستان بار کونسل کے ممبرشفقت محمودچوہان اورعابد زبیری سمیت چھ ممبران نے پٹیشن تیارکی ۔
آئینی پٹیشن میں وفاقی حکومت،جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کوفریق بنایاگیا۔
آئینی پٹیشن میں موقف اپنایاگیاکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کو سنیارٹی کےطےشدہ اصول سے ہٹ کر تعینات کیاگیا۔تین ججز کاپینل بناکرجوڈیشل کمیشن کوبھجوانا غیر آئینی عمل ہے۔تین رکنی پینل میں دوسینئرججز کو نظر انداز کیا جانا آئین کی خلاف ورزی ہے۔جونیئرترین جج کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کیاجانا الجہاد ٹرسٹ کیس کےمنافی ہے۔
آئینی پٹیشن میں موقف اختیارکیاگیاکہ چیف جسٹس کی تعیناتی کےجوازکےساتھ شواہد دینا آئینی تقاضا جسے نظر انداز کیا گیا۔سنیارٹی کےاصول کو نظر انداز کیا جانا عدلیہ کی آزادی اور مفادعامہ کےخلاف ہے۔عدالت چیف جسٹس عالیہ نیلم کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن کوکالعدم قرار دے۔
آئینی پٹیشن میں استدعاکی گئی کہ عدالت آئین کےآرٹیکل 175کےتحت سینئرترین جج کو چیف جسٹس کےعہدے پر تعیناتی کاحکم دے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوگئ
جون 8, 2024 -
شمالی کوریا کا ایک اور میزائل کا کامیاب تجربہ
جون 27, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔