چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا احسن اقدام:سرکاری اخراجات میں کمی کافیصلہ

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کااحسن اقدام،جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کے سرکاری اخراجات میں بڑے پیمانے پر کمی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے گریڈ 20 اور 21 کے افسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئی مونیٹائزیشن پالیسی جاری کر دی۔ چیف جسٹس اور دیگر ججز کی منظوری کے بعد اس پالیسی پر عملدرآمد کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اب افسران کو سرکاری گاڑی کے بجائے ماہانہ بنیاد پر فکس الاؤنس دیا جائے گا۔ اس کی وجہ سے گاڑیوں کے پٹرول اور مرمت میں ماہانہ خرچ ہونے والے لاکھوں روپے کی بچت ہوگی۔
گریڈ 20 کے افسران کو 65 ہزار 960 روپے ماہانہ جبکہ گریڈ 21 کے افسران کو 77 ہزار 430 روپے ماہانہ الاؤنس دیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گریڈ 19 کے افسران کے لیے فکس الاؤنس کی منظوری سے متعلق فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لاہور:شدیددھند،موٹرویزبند،فضا ئی آپریشن متاثر
نومبر 12, 2024 -
راولپنڈی میں تیزبارش سےجل تھل ایک ہوگیا
جولائی 29, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔