چیف جسٹس کاعہدہ سنبھالنےپروزیراعظم کی یحییٰ آفریدی کومبارکباد

0
38

چیف جسٹس آف پاکستان کاعہدہ سنبھالنےپروزیراعظم شہبازشریف نےجسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارکباد دی۔
اپنےپیغام میں وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا تجربہ، علم اور فہم قانون پر عملدرآمد کو مضبوط کرنے میں عدلیہ کی مدد کرے گا۔اُن کاکہناتھاکہ چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھانے پر جسٹس یحییٰ آفریدی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی قیادت میں عدلیہ پاکستان کے عوام کو انصاف کی فراہمی جاری رکھے گی۔
وزیراعظم نے جسٹس یحییٰ آفریدی کے کامیاب دور کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Leave a reply