چیف جسٹس کیخلاف فتویٰ دینےوالےملزم کاریمانڈمنظور

0
38

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ کےخلاف فتویٰ جاری کرنےوالےملزم کا8روزہ جسمانی ریمانڈمنظورکرلیاگیا۔
لاہورکی انسداددہشت گردی کی عدالت میں چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےخلاف فتویٰ جاری کرنےکےمقدمہ کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے کیس پر سماعت کی۔
پراسکیوشن نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔

تحریک لبیک کے رہنما مولانا محمد طاہر سیفی کے جسمانی ریمانڈ میں آٹھ روز کی توسیع کا حکم جاری۔
عدالت نےکہاکہ ملزم سے تفتیش مکمل کر کے 13 اگست کو پیش کیا جائے۔
تفتیشی افسر نےکہاکہ ملزم سے مائیک برآمد کروا لیا ہے ۔
پراسیکیوشن نےکہاکہ فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کروا لیا ہے ۔ ملزم کی نشاندہی پر ہمراہی ملزمان کی گرفتاری کرنی ہے ۔
جج خالدارشدنےکہاکہ سیفی صاحب نے قبول کیا یہ میری تقریر ہے ۔
پراسیکیوشن نےکہاکہ سیفی صاحب کا بیان ریکارڈ کا حصہ بنا لیا جائے ۔
عدالت نےکہاکہ جی سیفی صاحب بتائیں ۔
ملزم محمد طاہر سیفی نےکہاکہ نہیں یہ تو وقت آنے پر بتائیں گے ۔

Leave a reply