نئےچیف جسٹس آف پاکستان کےانتخاب کےلئے پارلیمانی خصوصی کمیٹی کاپہلااجلاس بےنتیجہ ختم ہوگیا۔
26ویں آئینی ترمیم کےنفاذکےبعد نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ پارلیمانی خصوصی کمیٹی 12ارکان پرمشتمل ہے،جس میں 4ارکان سینیٹ سےاور8ممبران قومی اسمبلی سےہیں۔
12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا پہلابند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 5 میں ہوا۔جس کاسنی اتحادکونسل نےبائیکاٹ کیا،تاہم ان کے 3 ارکان علی ظفر، بیرسٹر گوہر اور حامد رضا کی نشستیں لگائی گئیں۔
پارلیمانی خصوصی کمیٹی کےاجلاس میں حکمران جماعت کی طرف سےاحسن اقبال،شائستہ پرویزملک،خواجہ آصف اوروزیرقانون اعظم نذیرتارڑشریک ہوئے،جبکہ اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کی طرف سےاجلاس میں راجہ پرویز اشرف، فاروق ایچ نائیک،سید نوید قمرنےشرکت کی جبکہ کامران مرتضیٰ، رعناانصاربھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
کمیٹی میں چیف جسٹس کی تقرری کے لیے سیکرٹری قانون کے بھیجےگئے 3 ججز کے نام پیش کردیےگئے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے تین نام خصوصی پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نئے چیف جسٹس کے لیے جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام بھجوائے گئے ہیں۔
کمیٹی نئے چیف جسٹس کے لیے ایک کا نام فائنل کرکے وزیراعظم کو بھیجے گی۔
26 ویں آئینی ترمیم کے تحت نئے چیف جسٹس کی تقرری موجودہ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے تین دن قبل ہوگی۔
26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔