چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کاعدالتی طریقہ کارکی ڈیجیٹلائزیشن ،شفافیت بہتربنانے پرزور

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نےعدالتی طریقہ کارکی ڈیجیٹلائزیشن ،آسان رسائی احتساب اورشفافیت بہتربنانےپرزوردیا۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کامختلف شعبہ جات کےسربراہان کےساتھ مشاورتی اجلاس کاسپریم کورٹ نےاعلامیہ جاری کردیا۔
سپریم کورٹ کےاعلامیہ کےمطابق اجلاس عوام کوانصاف تک رسائی کو مزید وسعت دینےکی کوششوں کےتحت کیاگیاجس میں سپریم کورٹ رجسٹرارمحمدسلیم خان،ڈائریکٹرجنرل فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی نے شرکت کی،سیکرٹری قانون وانصاف کمیشن سیدہ تنزیلہ صباحت بھی اجلاس میں شریک ہوئیں۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ اجلاس میں چیف جسٹس نےجاری عدالتی اصلاحات کاجائزہ لیااورعدالتی طریقہ کارکی ڈیجیٹلائزیشن ،آسان رسائی احتساب اورشفافیت بہتربنانےپرزوردیا،چیف جسٹس نےنشاندہی کی کہ اصلاحات کامقصدصرف مقدمات کےبوجھ کم کرنانہیں،اُنہوں نےکہااصلاحات سےسائلین کوبروقت مؤثرانصاف یقینی بناناہے۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ چیف جسٹس پاکستان نےکہاسائلین انصاف کےنظام کےبنیادی اسٹیک ہولڈرز ہیں،اُنہوں نےکہاکہ سائلین کیساتھ عزت سےپیش آناانصاف اورمثبت عوامی تاثرکومضبوط کرتاہے۔
سپریم کورٹ کےاعلامیہ کےمطابق اجلاس میں اب تک حاصل کیےگئےنمایاں اہداف پرروشنی ڈالی گئی، اجلاس میں ای فائلنگ نظام کےکامیاب عمل درآمدکابھی جائزہ لیاگیا،اجلاس میں آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ نے عدالتی عمل کومزیدشفاف بنانےپربریفنگ دی،ڈیجیٹل ٹیکناجیزکےانضمام اورنئےمیکنزم پرپیشرفت سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
میرےدورحکومت میں امریکہ کی سرکاری پالیسی صرف2جنسی ہوگی،ٹرمپ
دسمبر 25, 2024 -
پاک ،بنگلہ دیش ٹی 20سیریزکاشیڈول جاری
مئی 21, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔