چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس کااعلامیہ جاری

0
33

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس منعقدہوا،جس کا اعلامیہ جاری کیاگیا۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ جسٹس منصور علی شاہ بھی فل کورٹ اجلاس میں شریک ہوئے، جسٹس منصور علی شاہ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے،اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز بشمول جسٹس منصور علی شاہ شریک ہوئے،اجلاس میں سپریم کورٹ کی کارکردگی پر بات ہوئی۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ کیسز کا بیک لاگ ختم کرنے کے حوالے سے بات ہوئی، اجلاس میں عدالتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے بات ہوئی،رجسٹرار نے ججز کو کیس لوڈ کے حوالے سے آگاہ کیا، رجسٹرار نے وقت پر کیسز کے فیصلوں کے حوالے سے بھی بتایا،رجسٹرار نے اسٹیٹس کے ذریعے کیسز کی تعداد بتائی،رجسٹرار کے مطابق 59 ہزار 191 کیسز زیرالتوا ہیں۔

Leave a reply