چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس، منصور شاہ بذریعہ ویڈیولنک شریک

0
54

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں پہلافل کورٹ اجلاس منعقدہوا،جس میں جسٹس منصورعلی شاہ نے بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔
ذرائع کےمطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں پہلا فل کورٹ اجلا س منعقد ہوا،جوتقریباً اڑھائی گھنٹےتک جاری رہا،اجلاس میں تمام ججزنےشرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے باعث ویڈیو لنک کے ذریعے فل کورٹ اجلاس میں شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں ججز کے تحفظات سمیت اہم انتظامی امور زیر غور آئے، اس کے علاوہ اجلاس میں عدالتی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا جبکہ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کی مختلف برانچز کا بھی دورہ کیا۔
ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
قبل ازیں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے پہلے روز سپریم کورٹ میں 30 مقدمات کی سماعت کی، 30 میں سے 6 مقدمات کو مختلف وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیا گیا۔

Leave a reply