چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کےحلف کےبعدسپریم کورٹ کی ویب سائٹ اپڈیٹ

0
60

نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ اپڈیٹ کر دی گئی ۔
ویب سائٹ پر قاضی فائز عیسیٰ کی جگہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا نام چیف جسٹس پاکستان کے طور پر اپڈیٹ کر دیا گیا ۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے 30ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا،ویب سائٹ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد سینئر موسٹ جج جسٹس منصور علی شاہ ہیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سبکدوش ہوجانے کے بعد آج جسٹس یحییٰ آفریدی نے بطور چیف جسٹس آف سپریم کورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
ذرائع کےمطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 28 اکتوبر کو ججز کا فل کورٹ اجلاس بلا لیا۔
دوسری جانب چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کےسپریم کورٹ پہنچنےپراُنہیں گارڈآف آنرپیش کیاگیا۔رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ سلیم نےچیف جسٹس کوپھولوں کاگلدستہ پیش کیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےپریکٹس اینڈپروسیجرکمیٹی کوتبدیل کردیا،جسٹس منیب اخترکودوبارہ پریکٹس اینڈپروسیجرکمیٹی میں شامل کرلیاگیا،پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اب چیف جسٹس یحییٰ آفریدی ،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہوگی،جسٹس امین الدین خان کمیٹی سے آوٹ ہوگئے۔

Leave a reply