چیمپئنزٹرافی:پاکستان کوپہلےمیچ میں نیوزی لینڈسے60رنزسےشکست

0
23

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )چیمپئنزٹرافی کےپہلےمیچ میں پاکستان کونیوزی لینڈکےہاتھوں 60رنزسےعبرتناک شکست کاسامناکرناپڑا۔

کراچی کےبینک سٹیڈیم میں کھیلےگئےچیمپئنزٹرافی کےافتتاحی میچ میں نیوزی لینڈنےپہلےبیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کےخلاف مقررہ 50اوورزمیں5وکٹوں کےنقصان پر320رنزبنائے۔

پاکستان کی اننگز:
چیمپئنزٹرافی کےافتتاحی میچ میں قومی ٹیم نےہدف کےتعاقب میں اننگزکاآغازکیاتوشاہینوں کی پہلی وکٹ جلدہی گر گئی، اوپنرسعودشکیل صرف6رنزبناکرپویلین لوٹ گئے،سعودی شکیل کےبعدقومی ٹیم کےکپتان محمدرضوان بھی زیادہ دیرکریزپرٹھہرنہ سکےوہ بھی 22کے مجموعے پر صرف 3سکوربناکرواپس لوٹ گئے۔
شاہینوں کوتیسری وکٹ کانقصان فخرزمان کی صورت میں ملاجوکہ 69کے مجموعے پر 24رنز بناپائے اورکیوی بولرکےسامنےبےبس ہوکرآؤٹ ہوگئے، پاکستان کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سلمان آغا تھے جنہوں نے مزاحمت کی کوشش کی تاہم وہ بھی 28 گیندوں پر 42 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
ان کے بعد آنے والے طیب طاہر بھی جلد ہی واپس لوٹ گئےوہ صرف1 سکور بنا سکے،پھرقومی ٹیم کےمایانازبلےبازبابراعظم بھی ہمت ہارگئےوہ 153کے مجموعے پر90گیندوں پر64رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کی ساتویں وکٹ 200 رنز پر گری جب شاہین شاہ آفریدی 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،پھرخوشدل شاہ نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیامگروہ 49 گیندوں پر 69 رنز کی اننگ کھیل کرآؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی نویں وکٹ 260 رنز پر گری جب حارث رؤف 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نسیم شاہ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
یوں پاکستان کی پوری ٹیم 320کےہدف کےمقابلےمیں صرف 260رنزبناسکی ،شاہینوں کوکیوی ٹیم سے60رنزسےشکست ہوئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر اور ول او رورکے نے 3 ،3 کھلاڑیوں کاشکارکیا،میٹ ہینری نے 2 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دیکھائی جبکہ مائیکل بریسویل اور ناتھن اسمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈکی اننگز:
نیوزی لینڈنےپہلے بیٹنگ کرتےہوئے5وکٹوں کےنقصان پرمقررہ 50اوورمیں 320رنزبنائے،نیوزی لینڈکاآغاززیادہ اچھانہیں تھامگربعدمیں انہوں نے پاکستان کےبولروں کی خوب دھلائی کی ۔
نیوزی لینڈکی جانب سےول ینگ اور ڈیون کانووےنےاننگ کاآغاز کیا ،کیوی ٹیم کی پہلی وکٹ 39رنز پرگری، ڈیون کانووے10سکوربناکرپویلین لوٹ گئے۔پھر کین ولیمسن میدان میں آئےتووہ بھی زیادہ دیرتک کریزپرنہ ٹھہرسکےوہ صرف ایک رن بناکر 40کے مجموعےپرآؤٹ ہوگئے۔اُن کےبعدمچل سینٹنر بلےبازی کے لئےآئےتووہ73کےمجموعی سکورپر 10رنزبناکرحارث رؤف کاشکار ہوگئے ۔ول ینگ نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیااورپاکستان کےخلاف سنچری سکورکیاوہ 191کےمجموعےپر107رنزبناکرنسیم شاہ کی بول پرکیچ آؤٹ ہوگئے۔ گلین فلپس نےبہترین کھیل کھیلااور 316 کے مجموعے پر61رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔
ول ینگ اور ٹام لیتھم نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی سکور کو آگے بڑھایا، دونوں بلے بازوں نےشاندار سنچریاں بنائیں۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے دو، دوشکارکئےجبکہ ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم شاندار بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے، وہ 118 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگ میں 3 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔
ٹاس:
قبل ازیں پاکستان ٹیم کےکپتان محمدرضوان نےٹاس جیت کرنیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
قومی سکواڈ:
پاکستانی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
کیوی ٹیم:
نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان مچل سینٹنر، ول ینگ، ڈیون کانووے، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسیول، میٹ ہنری، نیتھن سمتھ اور ول اوررکی شامل ہیں۔
واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کواختتام پذیرہونگی۔ میگاایونٹ کاہائی ولیٹج میچ پاک بھارت ٹاکرا23فروری کودبئی میں شیڈول ہے،پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہاہے،پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔
یادرہےکہ 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Leave a reply