چیمپئنزٹرافی:آسٹریلیاکیخلاف ٹاس جیت کرافغانستان کابیٹنگ کافیصلہ

0
37

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )چیمپئنزٹرافی کے10ویں میچ میں افغانستان نےآسٹریلیاکےخلاف ٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا۔
لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں کھیلےجارہےآئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے10ویں میچ میں  آسٹریلیا اورافغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہیں،دونوں ٹیموں کےکپتان جیت کے لئےپرعزم ہیں،اس میچ میں جوبھی ٹیم فتح حاصل کرےگی وہی سیمی فائنل کھیل پائے گی،جبکہ میچ کے دوران بارش بھی رنگ میں بھنگ ڈال سکتی ہے۔
ٹاس کےموقع پرگفتگوکرتےہوئے افغانستان کے کپتان حشمت اللہ کاکہناتھاکہ اسپنرز ہمارے لیے مددگار ثابت ہوں گے،ہم کوشش کریں گے کہ زیادہ رنز کریں، جو غلطیاں ہم نے کی ہیں اس پر بات کی ہے ، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
آسٹریلوی کپتان اسمتھ کاکہناتھاکہ امید ہے اچھا مقابلہ ہوگا، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔
افغانستان کا اسکواڈ:
کپتان حشمت اللہ شاہدی، ابراہیم زدران، رحمان اللہ گرباز، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، نور احمد اور فضل الحق فاروقی ٹیم میں شامل ہیں۔
آسٹریلیا کا اسکواڈ:
کپتان اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، میٹ شارٹ، مارنس لیبوشین، جوش انگلس، الیکس کیری، گلین میکسویل، بین ڈورشوئس، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور اسپینسر جانسن بھی ٹیم کاحصہ ہیں۔
یادرہےکے میگاایونٹ کےافتتاحی میچ میں نیوزی لینڈنےپاکستان کو60رنز سے شکست دی جبکہ چیمپئنز ٹرافی کے دوسرےمیچ میں بھارت نےبنگلہ دیش کو6وکٹوں سےشکست دی،ٹورنامنٹ کےتیسرےمیچ میں جنوبی افریقہ نے107سکور سے افغانستان کوشکست دی تھی۔ایونٹ کےچوتھےمیچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5وکٹوں سےشکست دی تھی۔چیمپئنرٹرافی کےہائی ولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو6وکٹوں سےشکست دی۔
پھرایونٹ کےچھٹےمیچ میں نیوزی لینڈنے بنگلہ دیش کو5وکٹوں سےشکست دیکرسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاجبکہ سات واں میچ آسٹریلیااورجنوبی افریقہ کےدرمیان ہوناتھامگربارش کےباعث دونوں ٹیموں  کوایک،ایک پوائنٹ مل گیا۔ایونٹ کےآٹھویں میچ میں افغانستان نےبڑااپ سیٹ کرتے ہوئے انگلینڈکو8سکورشکست دےکرایونٹ سےباہرنکال دیا،پھر9ویں میچ پاکستان اوربنگلہ دیش کےمابین ہونا تھامگروہ بھی بارش کی نظرہوگیادونوں ٹیموں کوایک ،ایک پوائنٹ مل گیا۔
واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کو اختتام پذیرہونگی۔پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے ،پاکستان چیمپئنزٹرافی کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Leave a reply