
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)چیمپئنزٹرافی کےبارہویں میچ میں بھارت نےنیوزی لینڈکو44رنز سےمات دےدی۔
دبئی کےانٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلےگئےچیمپئنزٹرافی کےبارہویں میچ میں بھارت اورنیوزی لینڈکی ٹیمیں مدمقابل تھیں،بھارتی سورماؤں نےپہلے کھیلتے ہوئےنیوزی لینڈکو250رنزکاہدف دیا،جواب میں نیوزی لینڈکی پوری ٹیم 45.3 اوورز میں 205 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
نیوزی لینڈکی اننگز:
ہدف کےتعاقب میں نیوزی لینڈنےاننگزکاآغازکیاتوان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی، رویندرا زیادہ دیرتک کریز پرٹھہرنہ سکےوہ 17کے مجموعےپر 6سکور بنا کرپویلین لوٹ گئے،پھرول ینگ بھی ٹیم کوزیادہ سکور فراہم نہ کرسکے،وہ بھی49 کے مجموعے پر22رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔
نیوزی لینڈ کوتیسرانقصان مچل کی صورت میں اٹھاناپڑاجب وہ بھی 17سکور بنا کر 93کےمجموعےپرآؤٹ ہوگئے۔ پھر ٹام لاتھم 133 کے مجموعی سکور پر 14 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی گلین فلپس تھے جو 133 کے مجموعی جبکہ 12 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔ پھر مچل بریس ویل 2 رن بناکر آؤٹ ہوئے ۔
کین ولیمسن نے81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی مگروہ بھی ٹیم کوجتوانےمیں کامیاب نہ ہوسکے، 169 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹے، پھر 195 پر مچل اسٹرینر بھی آؤٹ ہوگئے۔
پھر ہینری اور ول اوورک بالترتیب 196 اور 205 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔ ولیمسن سب سے زیادہ 81 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے ۔نیوزی لینڈکے5 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
بھارت کے ورن چکرورتی نے 5کھلاڑی کوپویلین کی راہ دیکھائی جبکہ کلدیپ یادیو نے دو، پانڈیا، پٹیل اور جدیجا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بھارت کی اننگز:
بھارت نےاننگزکاآغازکیاجوکہ کافی مایوس کن رہابھارت کےتین مایا نازبلے باز 30 کےمجموعےتک پویلین لوٹ گئے، شبمن گل 2، کپتان روہت شرما 15، ویرات کوہلی 11 سکوربناکر آؤٹ ہوگئے۔
بھارت کی جانب سےاکشرپٹیل اورشیریاس ائیرنےجارہانہ اندازاپنایاانہوں نے 98 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی بھارت کےچوتھےآؤٹ ہونےوالےکھلاڑی اکشرپٹیل تھےجو42رنزبناکرپویلین لوٹ گئےجبکہ شیریاس ائیر 79 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔ کے ایل راہول 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پھر ہاردک پانڈیا 45 ، رویندرا جدیجا 16، محمد شامی 5 اور کلدیپ یادیو ایک رن بنا کرآؤٹ ہوئے، بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے اور کیویز کو جیت کے لیے 250 رنز کا ہدف دیا۔
نیوزی لینڈکے میٹ ہنری نے 5 کھلاڑیوں کاشکارکیاجبکہ کائل جیمیسن، راچن رویندرا، ول او رورک، مچل سینٹنر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس کے ساتھ ہی پہلا سیمی فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چار مارچ کو دبئی میں کھیلاجائے گا۔
بھارت کا اسکواڈ:
کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، محمد شامی، کلدیپ یادیو اور ورون چکرورتی ٹیم کاحصہ تھے۔
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:
کپتان مچل سینٹنر، راچن رویندرا، ول ینگ، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، کائل جیمیسن اور ول اوورک ٹیم میں شامل تھے۔
یادرہےکے میگاایونٹ کےافتتاحی میچ میں نیوزی لینڈنےپاکستان کو60رنز سے شکست دی جبکہ چیمپئنز ٹرافی کے دوسرےمیچ میں بھارت نےبنگلہ دیش کو6وکٹوں سےشکست دی،ٹورنامنٹ کےتیسرےمیچ میں جنوبی افریقہ نے107سکور سے افغانستان کوشکست دی تھی۔ایونٹ کےچوتھےمیچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5وکٹوں سےشکست دی تھی۔چیمپئنرٹرافی کےہائی ولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو6وکٹوں سے شکست دی۔
پھرایونٹ کےچھٹےمیچ میں نیوزی لینڈنے بنگلہ دیش کو5وکٹوں سےشکست دیکرسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاجبکہ سات واں میچ آسٹریلیااورجنوبی افریقہ کےدرمیان ہوناتھامگربارش کےباعث دونوں ٹیموں کوایک،ایک پوائنٹ مل گیا۔ایونٹ کےآٹھویں میچ میں افغانستان نےبڑااپ سیٹ کرتے ہوئے انگلینڈ کو8سکورسےشکست دےکرایونٹ سےباہرنکال دیا،پھر9واں میچ پاکستان اوربنگلہ دیش کےمابین ہونا تھامگروہ بھی بارش کی نظرہوگیادونوں ٹیموں کوایک ،ایک پوائنٹ مل گیا۔
چیمپئنزٹرافی کےدسویں میچ میں آسٹریلیا اورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں مگربارش کےباعث میچ ختم کرناپڑاجس کی وجہ سےدونوں ٹیموں کوایک ،ایک پوائنٹ مل گیا،پھرمیگاایونٹ کےگیارہویں میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈکو 7وکٹوں سے ہراکرسیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کو اختتام پذیرہونگی۔پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے ،پاکستان چیمپئنزٹرافی کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
جلسےسےقبل نظربندیوں کامعاملہ عدالت میں پہنچ گیا
ستمبر 21, 2024 -
سمندری طوفان کاخدشہ،محکمہ موسمیات نےالرٹ جاری کردیا
اگست 29, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔