چیمپئنزٹرافی:دبئی ٹکٹ لینےوالےشائقین کےویزوں کیلئے پی سی بی کی کوششیں

0
12

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ میں شرکت کے خواہش مند پاکستانی شائقین کے ویزوں کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈنےکوششیں تیز کردیں۔
ذرائع کےمطابق آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کادبئی میں ہونےوالاپاک بھارت میچ 23فروری کوشیڈول ہےجس کےلئےشائقین کرکٹ نےٹکٹیں خریدلی ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ  صحافیوں، شائقین کرکٹ اور ایکریڈیشن کارڈ رکھنے والوں کے ویزوں کے حصول کے لیے ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور یو اے ای حکام سے رابطہ کرلیاہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی متحدہ عرب امارات حکام کی جانب سے ویزوں کے بروقت اجرا کیلئے پر امید ہیں۔ پاک بھارت میچ کے ٹکٹ رکھنے والے شائقین نے اپنے ویزوں کے حصول کے لیے پی سی بی سے رجوع کیا تھا۔

Leave a reply