
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)چیمپئنزٹرافی کےفائنل سےقبل بھارت کوبڑادھچکا،اہم کھلاڑی انجری کاشکارہوگئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)چیمپئنزٹرافی کامیلہ اپنےاختتام کی جانب گامزن ہےمیگاایونٹ کاصرف فائنل میچ باقی رہ گیاجوکہ اتوارکوبھارت اورنیوزی لینڈکےدرمیان کھیلاجائےگا۔
بھارت کےمایانازبلےبازویرات کوہلی جمعہ کوانٹرنیشنل کرکٹ کونسل اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن کےدوران زخمی ہوگئے۔وہ نیٹ پریکٹس کررہےتھےاُن کوایک تیز گیند گھٹنے پر جا لگی، جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پریکٹس روک دی۔
بھارتی ٹیم کے فزیو سٹاف نے فوراً کوہلی کا معائنہ کیا، انہیں اسپرے لگایا اور متاثرہ جگہ پر بینڈیج باندھ دی۔
چوٹ کے باوجودکوہلی گراؤنڈ میں موجود رہے اور بقیہ ٹریننگ سیشن کو دیکھتے رہے، جبکہ انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو اپنی فٹنس کے بارے میں بتایا۔
بعد ازاں بھارتی کوچنگ اسٹاف نے واضح کیا کہ کوہلی کی چوٹ سنگین نہیں ہے اور وہ فائنل میں کھیلنے کے لیے مکمل طور پر فٹ ہوں گے۔
پی ایچ ایف کے صدرنےعہدے سے استعفیٰ دیدیا
فروری 19, 2026ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:ویسٹ انڈیزنےاٹلی کو42رنزسےشکست دیدی
فروری 19, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ن لیگ کی اراکین اسمبلی کو لاہور میں رکنے کی ہدایت
فروری 21, 2024 -
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نےسندھ حکومت پرتنقیدکےنشتربرسادئیے
جنوری 12, 2026
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














